چیئرمین پی سی بی کرپٹ ہیں‘ صدر جلد برطرف کردیں گے : جمشید دستی

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لیہ (ثناءنیوز ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کرپٹ ہیں ۔ قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے ان کے خلاف سفارشات وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوا دی ہیں ۔ بہت جلد صدر چیئرمین پی سی بی کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیں گے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملہ کی وجہ سے کرکٹ بری طرح سے متاثر ہوئی ۔ جوڈیشل انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فرائض سے غفلت برتنے والے ہوم سیکرٹری ‘ آئی جی پنجاب ‘ سی سی پی او سمیت 4 ایس ایس پیز کے خلاف کریمنل کارروائی کے لئے وزیر اعظم کو سفارشات بھجوا دی گئی ہیں ۔ یہ بدقسمتی ہے کہ ملکی مفاد کو داﺅ پر لگانے والے آفسروں کو پنجاب حکومت نے عبرت کا نشان بنانے کی بجائے ترقیاں دے کر اہم عہدوں پر تعینات کر دیا ہے ۔ پاکستانی کھلاڑیوں کےمیچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بارے میں وائس آف امریکہ کی خبر ان کی ذاتی معلومات پر مبنی تھی ۔ کرکٹ بورڈ میچ فکسنگ کی تردید کر رہا ہے ۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست اور دونوں کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث پائے جانے والے انکوائری رپورٹ جلد قائمہ کمیٹی کومل جائے گی ۔ الزامات ثابت ہو گئے تو ذمہ داراوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ 9 سالہ آمرانہ دور کی باقیات اب بھی سپورٹس اداروں میں موجود ہیں ۔ اور دیمک کی طرح سپورٹس اداروں کو چاٹ رہے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ میں 7 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا ۔چودھری شجاعت حسین اور فیصل صالح حیات آج بھی کھیل کے شعبہ میں سیاست چمکانے میں مصروف رہتے ہیں ۔ دریں اثناء قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں شکست پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ طلب کر لی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions