ہاکی ورلڈ کپ : جرمنی نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

نئی دہلی + لاہور (اے ایف پی، نیٹ نیوز + سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ مےں دفاعی چیمپئن جرمنی نیوزی کو ہرا کر سیمی فائنل مےں پہنچ گیا جبکہ جنوبی کوریا نے ہالینڈ کو، ارجنٹائن نے کینیڈا کو شکست دے دی۔ پول اے کے میچ مےں دفاعی چیپمئن جرمنی نے نیوزی لینڈ کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے 5-2سے شکست دی، جرمن ٹیم ریکارڈ 11مرتبہ سیمی فائنل مےں پہنچی ہے، صرف 1971ءکے ورلڈ کپ مےں وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ گذشتہ روز کے میچ مےں جرمنی نے دو گول پہلے ہاف جبکہ تین گول کھیل کے دوسرے ہاف مےں سکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے دونوں گول کھیل کے دوسرے ہاف مےں بنے۔ دریں اثناءورلڈ کپ ہاکی مےں پول اے کے ایک اور میچ مےں جنوبی کوریا نے ہالینڈ کو 2-1 سے ہرایا تاہم بہتر گول اوسط کے باعث ہالینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ارجنٹائن نے کینیڈا کو 4-2سے ہرایا، ارجنٹائن کی طرف سے تینوں گول پہلے ہاف مےں تھامس ماریو اور میتھاس نے کئے۔ دوسرے ہاف مےں لیوکس نے ایک گول کیا کینیڈا کی طرف سے سکارٹ ٹوپر اور ڈیوڈ جمیرسن نے ایک ایک گول کیا۔ جنوبی کوریا کی ٹیم پانچویں پوزیشن کے لئے سپین کا سامنا کرے گی۔ گذشتہ روز کے میچ مےں ہالینڈ کی طرف سے کھیل کے پہلے منٹ مےں رولینڈ بروور نے ٹیم کو برتری دلائی لیکن جنوبی کوریا کے نام ہیون وو نے 32ویں منٹ مےں پنالٹی کارنر پر گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا جبکہ کھیل کے 45ویں منٹ مےں سیوجونگ ہو نے فیلڈ گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ دریں اثناء12ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کو آج آرام کے بعد کل دونوں سیمی فائنلز سمیت 11ویں اور 12 ویں پوزیشن کے میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ سہ پہر 3 بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ بج کر 35 منٹ پر جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions