تسیرا ون ڈے : آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

ہملٹن (نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 46.2 اووروں میں 245 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کیوی بیٹسمین راس ٹیلر نے 66 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ سٹائرس 41 اور ہوپکنز 45 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہیرس اور جانسن نے 3'3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ واٹسن نے 2 جبکہ بولینگر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے 246 رنز کا مطلوبہ ہدف 47.2 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بریڈہیڈن نے 110 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 5 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ کپتان پونٹنگ 69 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سے ساوتھی‘ میسن اور ویٹوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بریڈ ہیڈن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلا ون ڈے 2 وکٹوں سے جیتا تھا۔ دوسرا ون ڈے آسٹریلیا نے 12 رنز سے اپنے نام کرکے سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
s

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions