تازہ ترین:

’’20ٹونٹی ورلڈ کپ‘‘ پاکستان ’’بے بی ہالینڈ‘‘ کو روند کر سپر ایٹ مرحلہ میں داخل

ـ 10 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لندن (ریڈیو مانیٹرنگ) انگلینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے ہالینڈ کو 82رنز سے شکست دیکر سپر ایٹ مرحلہ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ہالینڈ کو176رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی طرف سے اکمل نے 41‘ شعیب ملک نے 30‘ یونس خان نے 36 اور مصباح الحق نے 31 ناٹ آئوٹ‘ فواد عالم نے 3ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ جواب میں ہالینڈ کی پوری ٹیم 93رنز بناکر آئوٹ ہو گئی یوں اسے 82رنز سے شکست ہوئی۔ شاہد آفریدی نے چار اووروں میں محض دس رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔ سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سہیل تنویر نے اچھی بائولنگ کی تاہم وہ کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکے۔ ان کی بائولنگ پر کم از کم دو کیچ چھوڑ دئیے گئے۔ کامران اکمل نے 4کھلاڑیوں کو سٹمپ آئوٹ بھی کیا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ میچ کے آغاز میں جب یونس خان نے لارڈز گرائونڈ لندن میں ابرآلود موسم کے باوجود ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ماہرین نے خاصا اظہار حیرت کیا تھا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions