فیفا ورلڈکپ میں ٹیموں کی فتح کی پیش گوئی کرنے والے آکٹوپس نے ورلڈ کپ فائنل میں سپین کو فاتح قرار دے دیا

ـ 10 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
فیفا ورلڈکپ میں ٹیموں کی فتح کی پیش گوئی کرنے والے آکٹوپس نے ورلڈ کپ فائنل میں سپین کو فاتح قرار دے دیا

فٹبال ورلڈ کپ میں ہالینڈ اور سپین کے درمیان فائنل مقابلےمیں آکٹوپس نے سپین کو فاتح منتخب کر کےاس بارڈچ شائقین کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جرمنی کے ایکیوریم میں موجود پال نامی یہ آکٹوپس اس سے پہلے بھی ورلڈ کپ مقابلوں میں درست پیش گوئی کر کے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرچکا ہے۔ سپین اور جرمنی کےدرمیان
کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اس آکٹوپس نے سپین کو فاتح قرار دے کر ٹورنامنٹ کی آخری درست پیش گوئی کی تھی۔ جنوبی افریقہ میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ سپین اور ہالینڈ کی ٹیمیں
پہلی دفعہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions