ماڈل ٹاﺅن کک آف ٹورنامنٹ ختم‘ عثمان جاوید 17 گولوں کے ساتھ سرفہرست

ـ 10 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ماڈل ٹاون فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام ایم ٹی ایف اے کک آف فٹبال ٹورنامنٹ کے تمام پانچ فائنلز مکمل ہو گئے۔ اس ایونٹ میں پانچ گروپ بنائے گئے تھے اور ابھرتے ہوئے بچوں پر مشتمل ٹیموں کے نام ممالک، یورپیئن کلبس اور پاکستانی صوبوں پر رکھے گئے تھے۔ چین کی جانب سے کھیلنے والا عثمان جاوید اس ایونٹ کا سترہ گول کے ہمراہ لیڈنگ سکورر بنا اور اسکی ٹیم نے گروپ بی کا فائنل کوریا کو 5-2سے ہرا کر جیتا جبکہ بنگلہ دیش نے تیسری پوزیشن کی میچ میں جاپان کو 4-1سے ہرایا۔ گروپ اے کا فائنل مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو 3-0سے ہرا کر جیتا اور تیسری پوزیشن کے میچ میں بارسلونا نے لیورپول کو 3-1سے شکست دی۔ گروپ سی (انڈر12) کا فائنل سعودی عرب نے عراق کو 2-1سے ہرا کر جیتا اور تیسری پوزیشن کے میچ میں لیبیا نے ایران کو8-5 سے شکست دی۔ گروپ سی (انڈر13 ) کا فائنل بھوٹان نے مالدیپ کو 3-2سے ہرا کر جیتا اور تیسری پوزیشن کے میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو7-4 سے شکست دی۔ گروپ سی (انڈر14) کا فائنل سندھ نے پنجاب کو 4-2 سے ہرا کر جیتا اور تیسری پوزیشن کے میچ میں بلوچستان نے خیبر پختون خواہ کو2-0 سے شکست دی۔ ویمن فٹبال کی 3 ٹیمیں بنائی گئی تھیں جو ارجنٹینا‘ برازیل اور سپین پرمشتمل تھیں۔ ارجنٹینا ٹیم کی کیپٹن عائزہ چودھری تھیں جنہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ وومن کے ایونٹ میں برازیل ٹورنامنٹ سے آٹ ہو گئی جبکہ فائنل میں سپین کو فتح حاصل ہوئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions