نئی دہلی (مانیٹرنگ نیوز) ورلڈکپ ہاکی میں پاکستانی ٹیم آخری لیگ میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-1 سے ہرا کر نہ صرف سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا بلکہ پول بی میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔ نئی دہلی میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے پول بی میں دونوں ٹیموں کے آخری میچ میں پاکستان کے پنالٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس نے 24ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی لیکن دوسرے ہاف میں آسٹریلیا کے ڈیسمنڈ ایبٹ نے دو گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ پول بی میں پاکستان کی پوزیشن کا انحصار بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ پر ہے۔ دریں اثناءورلڈکپ ہاکی کے ایک میچ میں سپین نے انگلینڈ کو 0-2 سے شکست دے دی ہے۔ اس ورلڈکپ میں انگلینڈ کی پہلی شکست ہے لیکن انگلش ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ تیسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان برابر رہا۔ نئی دہلی میں جاری میگا ایونٹ کے اسر میں سپینش کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 35ویں منٹ میں پاﺅ گوئے مادا نے پنالٹی کارنر پر سکور کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں انگلش ٹیم کو 2 پنالٹی کارنر ملے لیکن وہ ان سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکی۔ 64ویں منٹ میں ایڈورڈ توباﺅ نے ایک اور گول کر کے سپین کی برتری 0-2 کر دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
Post New Comment