لاہور (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے لاہور بم دھماکہ کے بعد ڈیوس کپ مقابلوں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان آنے سے انکار اور میچ منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ گذشتہ روز نیوزی لینڈ ٹینس فیڈریشن کے ترجمان پر یسی مال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پہلے راﺅنڈ کا میچ بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہانگ کانگ منتقل کیا جا چکا ہے۔ لہذا نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچز بھی پاکستان سے منتقل کئے جائیں۔
Post New Comment