انگلینڈ میں ہونیوالی پاکستان آسٹریلیا سیریز کے حقوق ایم سی سی نے حاصل کر لئے

ـ 9 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (ثناءنےوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انگلینڈ میں ہونے والی سیریز کی ٹائٹل سپانسر شپ ایم سی سی (میلبورن کرکٹ کلب) نے حاصل کرلی ہے۔ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز پہلی بار نیوٹرل وینیو انگلینڈ میں کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل برمنگھم میں ہوں گے جبکہ لارڈز اور لیڈرز میں دو ٹیسٹ میچ ہوں گے پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے شعبہ مارکیٹنگ نے ایم سی سی کے ساتھ ٹائٹل سپانسر شپ کی ڈیل کو حتمی شکل دیدی ہے۔ کرکٹ کے قوانین بنانے والا ادارہ پہلی بار کسی سیریز کو سپانسر کر رہا ہے ایم سی سی نے آئی پی ایل کی فرنچائز خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تھی بعد میں ایم سی سی نے نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کی اسپانسر شپ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے پاس ہے، ان کے سپانسرز ٹیسٹ اور ون ڈے کو سپانسر کریں گے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کی سپانسر شپ کے لئے پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر سبحان احمد اور جنرل منیجر مارکیٹنگ طارق کلیم نے ڈیل کو حتمی شکل دی ہے دونوں نے انگلینڈ کا دورہ کرکے تفصیلات کو حتمی شکل دی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 5 اور 6 جولائی کو ہوں گے لارڈز میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 جولائی اور لیڈز میں دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 جولائی تک ہوگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions