نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائےگا

ـ 9 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

ہملٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چیپل ہیڈلی سیریز کا تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) منگل کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ نیوزی لینڈ نے نیپئر میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 2 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا نے آکلینڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ڈک ورتھ لوئس کی بنیاد پر کیویز کو 12 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جاری ہے کہ تیسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ نیوزی لینڈ نے بلے باز شینن سٹورٹ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے جسکی بدولت ان کو کیوی کیپ ملنے کا امکان ہے۔ شینن سٹورٹ نے حال ہی میں ڈومیسٹک سیزن میں شاندار بلے باز کا مظاہر کرتے ہوئے ڈبل سنچری سکور کی تھی۔ انہیں روز ٹیلر کے ان فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ 11 مارچ کو آکلینڈ جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 13 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions