انگلینڈ کے خلاف 2 ٹونٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹونٹی ٹونٹی میچوں کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کامران اکمل آﺅٹ، عبدالرزاق اِن، اعجاز احمد کرکٹ ٹیم کے کوچ منتخب، یاور سعید منیجر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دبئی میں ہونے والے دو ٹونٹی 20 میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں شعیب ملک کپتان‘ عمران نذیر، عمران فرحت، خالد لطیف، فواد عالم، سرفراز احمد وکٹ کیپر، عمر اکمل، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، وہاب ریاض، سعید اجمل، عمر گل، عبدالرزاق اور محمد طلحہ شامل ہیں۔ کوچ انتخاب عالم ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں جائیں گے جبکہ ٹونٹی ٹونٹی میچز کیلئے پاکستان کے سابق مایہ ناز مڈل آرڈر بیٹسمین اعجاز احمد کو کوچ منتخب کر لیا گیا ہے جو دو ٹونٹی ٹونٹی میچز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ یاور سعید ٹیم کے منیجر ہوں گے۔ شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے دو ٹی ٹونٹی ٹونٹی میچوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم دوسرے میچ میں وہ شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹونٹی ٹونٹی میچ ڈے اینڈ نائٹ 19 اور 20 فروری کو دبئی میں کھیلیں جائیں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions