نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

ڈونیڈن (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ روزٹیلر کو عمدہ بیٹنگ کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر183 رنز بناکر نیوزی لینڈ کی ٹیم کوجیت کےلئے 184 رنزکا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشفیق الرحیم 86رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے بٹلر نے 3اورمیک کائے نے 2 کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف روزٹیلر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 27.3 اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرکے بنگلہ دیشی ٹیم کو میچ5 وکٹوں سے ہرا کرسیریز2-0 سے اپنے نام کرلی۔ پیر کو کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال اور امرلقیس نے اننگزکا آغازانتہائی مایوس کن اندازمیں کیا۔ تمیم اقبال ایک رن بناکر میک کائے کی گیند پر میکولم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ امرلقیس 9رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے، محمد اشرفل ایک رن بنا کر ٹفی کی گیند پرآﺅٹ ہوگئے، کپتان شکیب الحسن کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کئے بغیر صفر پر میک کائے کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، آفتاب احمد پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 10 رنز بنا کررن آﺅٹ ہوگئے اور یوں بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑی 46 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد نعیم اسلام اور مشفیق الرحیم کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 101 قیمتی رنز بنے۔ نعیم اسلام 43رنز بنا کر بٹلر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
مشفیق الرحیم آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو86 رنز بنا کر بٹلر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ شہادت حسین16اورشفیع الاسلام ایک رن کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر183 رنز بناکر میزبان ٹیم کو جیت کےلئے 184 رنزکا ہدف دیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے بٹلرنے 3،میک کائے نے2اور ٹفی نے ایک کھلاڑی کوآﺅٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف27.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ روز ٹیلر78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کو78 رنز بنانے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ گپٹل نے 32 اور انگرام نے28 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شفیع الاسلام نے 3اور روبل حسین نے 2کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔ اس طرح کیویز ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions