چلی (اے پی پی) تھامس بیلوکی نے مولیسٹر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سیکنڈسیڈ جان مناکو کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں برازیل کے تھامس بیلوکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے سیکنڈ سیڈ جان مناکو کو 6-2،0-6 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ تھامس بیلوکی کے کیریئرکا دوسرا اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ تھامس بیلوکی نے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ فرنینڈو گونزالز کو ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔
Post New Comment