تازہ ترین:

ناگپور ٹیسٹ : ڈیل سٹائن کی تباہ کن باﺅلنگ‘ بھارت فالو آن پر مجبور

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارتی ٹیم ناگپور ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور اسے فالو آن ہونا پڑا۔ تیسرے روز کھیل جب ختم ہوا تو بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 66 رنز بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے تھے۔ اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے ابھی مزید 259 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ بھارت کی دوسری اننگز کے آغاز پر ہی جب اس کا سکور صرف ایک تھا اوپنر گوتم گمبھیر آوٹ ہو گئے تھے ۔ انہیں مورکل نے بولڈ کیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ کے دوسرے روز چھ وکٹوں پر 558 رنز بنا کر اپنی باری ختم کر دی تھی۔ پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے باﺅلر سٹین نے 51 رنز دے کر سات کھلاڑی آوٹ کیے۔ بھارت کی طرف سے وریندر سہواگ نے 109 اور بدری ناتھ نے 56 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تیسرے روز کے کھیل کی خاص بات جنوبی افریقن باﺅلر ڈیل سٹائن کی تباہ کن باﺅلنگ تھی۔ انہوں نے 51 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions