ایجبسٹن میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز انیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو تریپن کے مجموعی سکور پر عمران فرحت آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اظہر علی انیس رنز بنا کر گریم سوان کا شکار بنے۔ شعیب ملک تین، عمر اکمل بیس اور عمر امین چودہ رنز بنا سکے۔ اس کے بعد ذوالقرنین حیدر اور محمد عامر نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی باون رنز کا اضافہ کیا۔ کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ذوالقرنین حیدر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی نصف سنچری سکور کی۔ وہ اٹھاسی رنز بنا کرآوٹ ہوئے جبکہ اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلنے والے سعید اجمل پچاس رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ذوالقرنین اور سعید اجمل کے درمیان آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو پندرہ رنز کا اضافہ ہوا۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکانوے رنز بنالئے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے آف سپنر گریم سوان نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Post New Comment