کراچی (ریڈیو مانیٹرنگ/ سپورٹس رپورٹر) قومی ٹوٹنی، 20 کرکٹ کپ کے فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز نے فیصل آباد دونوں کو شکست دیکر ٹورنامنٹ مسلسل پانچویں بار جیت لیا عبدالرزاق اور شاہد یوسف نے سیالکوٹ سٹالینز کو ٹورنامنٹ کا فاتح بننے میں اہم کردار ادا کیا۔ فیصل آباد وولوز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 109 رنز بناکر سیالکوٹ کو 110 رنز کا ٹارٹگ دیا۔ حفیظ نے 29 مصباح الحق نے 27 اور شاہد نذیر نے 18 رنز بنائے جواب میں سیالکوٹ سٹالینز نے پانچ وکٹوں پر 16.3 اووروں میں ہدف حاصل کرکے مسلسل پانچویں بار ٹورنامنٹ جیت لیا سیالکوٹ کی طرف سے نوید الحسن نے 27 عمران نذیر نے 10، شاہد یوسف نے 21 اور عبدالرزاق نے 24 رنز بنائے جبکہ ررزاق دو وکٹ بھی حاصل کئے تھے سیالکوٹ سٹالینز مسلسل پانچویں بار قومی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا چیمپئن بنا ہے عبدالرزاق مین آف دی میچ اور حفیظ مین آف دی سیریز قرار پائے۔
Post New Comment