ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ سوئی سدرن کے صابر علی نے جیت لیا

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 15ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل ریس کا چھٹا مرحلہ سوئی سدرن گیس کے صابر علی نے جیت لیا۔ ملتان سے بہاولپور تک کا 90 کلو میٹر کا فاصلہ صابر علی نے 2 گھنٹے 57 منٹ اور 47 سیکنڈ میں طے کیا۔ ملتان سے ریس کا افتتاح ڈویژنل سپورٹس افیسر چودھری محمد صدیق نے کیا۔ پاکستان واپڈا کے زاہد گلفام نے دوسری‘ افغانستان کے امتیاز حسن نے تیسری، سوئی سدرن گیس کے آصف بلوچ نے چوتھی، سوئی گیس کے ہی نثار احمد نے پانچویں جبکہ افغانستان کے حشمت اﷲ نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ چھٹے مرحلے کا آغاز ہوا تو اس میں 43 سائیکلسٹ نے شرکت کی۔ بہاولپور پہنچنے پر ریس کے شرکا کو بہاولپور پہنچنے پر ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر شوکت پیرزادہ نے خوش آمدید کہا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ارشد علی، آر بی سی نیشنل بنک آف پاکستان بھی موجود تھے۔ ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل ریس کے شرکا ساتویں مرحلہ کے لئے آج بہاولپور سے رحیم یار خان روانہ ہوں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions