ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی ہیں: شہباز سینئر

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (حافظ محمد عمران، وقت نیوز رپورٹ) قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی برابر کے ذمہ دار ہیں۔ دونوں ہی اپنا کردار نبھانے میں بری طرح ناکام رہے۔ بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد شاہد علی خان نے کہا تھا کہ وہ آئندہ میچوں میں نئی حکمت اور شارٹ پاسز کے ساتھ کھیلیں گے۔ کیا ورلڈ کپ تجربات کرنے والا ٹورنامنٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان 1994ء ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے فاتح شہباز سینئر نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ ٹیم کو فائنل فائنل کھلا رہے تھے، ہم تو ٹاپ سکس میںبھی نہیں آ سکتے اور فیڈریشن کا ایشین گیمز کو ہدف قرار دینا بھی عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ شاہد علی خان کسی بھی لحاظ سے اچھے کوچ نہیں ہیں اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں، میں نے انہیں کوچ بنائے جانے کے فیصلے کی کھل کر مخالفت کی تھی اور اس پر دلائل بھی دیئے تھے۔ کوچ کا کام کھلاڑیوں کو متحد رکھنا اور ایک اسیا ماحول دینا ہوتا ہے کہ وہ فیملی ممبران کی طرح رہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions