لاہور(سپورٹس رپورٹر نمائندہ خصوصی) پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ ڈربی لیڈی نارنیا نے جیت لی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 منٹ 38 سیکنڈ میں طے کیا۔ فاتح گھوڑی کے مالک آصف علی خان کو 5 لاکھ روپے نقد انعام کے ساتھ 50 ہزار کا کپ بھی دیا گیا۔ لیڈی نارینا کے ٹرینر شاہد رحمان کو 35 ہزار روپے بھی انعام دیا گیا۔ ڈربی میں دوسری پوزیشن ڈیئر کریک نے، تیسری ہسٹوریکل نے جبکہ دبئی پرنس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے لیے 11 شرکاءکے درمیان مقابلہ تھا جس میں سے فیورٹ لیڈی نارینا نے ٹائٹل جیتا۔ دریں اثناءمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گزشتہ روز ریس کلب لاہور میں ہونے والی ڈربی ریس کا 12 لاکھ روپے تفریحی ٹیکس اکٹھا کیا ریس کلب سے اب تک ایک دن میں اکٹھی ہونے والی ٹیکس کی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔
Post New Comment