نئی دہلی (ریڈیو مانیٹرنگ) بارہویں ہاکی ورلڈ کپ کے پول اے میں جنوبی کوریا اور ارجنٹائن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ جرمنی اور ہالینڈ کا میچ برابر ہو گیا نئی دہلی کے دھیان چند اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی کوریا نے کینیڈا کو 9-2 گول سے آﺅٹ کلاس کیا۔ کوریا کے کھلاڑیوں نے کھیل کے آغاز سے جارحانہ حکمت اپنائی اور حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے پہلے ہاف کے اختتام پر جنوبی کوریا 2-0 کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں بھی جنوبی کوریا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہولے مزید 7 گول کرکے میچ اپنے نام کر لیا ایک اور میچ میں ارجنٹائن نے نیوزی لینڈ کو 1-0 سے زیر کیکا جبکہ ہالینڈ اور دفاعی چیمپئن جرمنی کے درمیان 2-2 گول سے برابر ہو گیا۔
Post New Comment