کامن ویلتھ یوتھ چیمپئن شپ میں قومی ریسلرز نے 3 میڈلز جیت لئے

ـ 8 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے تین میڈلز جیت لئے۔ تقصیلات کے مطابق سنگاپور میں جاری کامن ویلتھ یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ 46 کلو گرام فری سٹائل میں سلمان علی اور 69 کلوگرام میں نعمت اﷲ نے سلور میڈل جبکہ 50 کلوگرام کیٹگری میں حیدر علی نے برانز میڈل جیتا۔ 66 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے محمد اسلم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جس کے بعد ایک اور میڈل ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے قومی ریسلرز کو اچھی کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions