بورڈ میں کوئی ون مین شو نہیں تمام کام مشاورت سے ہو رہے ہیں : اعجاز بٹ

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے بورڈ میں کوئی ون مین شو نہیں ہے تمام کام مشاورت سے ہو رہے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بورڈ کا چیئرمین لگایا ہے چند عناصر اقتدار کے لالچ میں مخالفانہ بیان دینا شروع ہو گئے ہیں۔ جلد پیٹرن انچیف سے ملاقات کرونگا اگر وہ کہیں گے تو گھر چلا جاونگا۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ اور شکیل شیخ کا گورننگ باڈی کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے دونوں افراد چود دروازے سے دوبارہ گورننگ بورڈ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ شکیل شیخ نے مجھے کہا تھا کہ میں راولپنڈی کی سیٹ پر دوبارہ منتخب کر لیا جائے تو میں نے کہا کہ اگر راولپنڈی والے آپ کو اپنی طرف سے منتخب کرتے ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ایسی ہی صورتحال کراچی کے نمائندے کی ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ جب بھی بورڈ میں کسی کی خرابیوں کو پکڑتا ہوں تو وہ میرے خلاف ہو جاتا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions