میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے : قائمہ کمیٹی

ـ 7 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر + آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سپورٹس نے میچ فکسنگ میںملوث کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی اور شفاف تحقیقات کرانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے کہاہے کہ موجودہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں ہے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو چیئرمین جمشید دستی کی صدارت میں ہوا جس میں آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کی شکست اور میچ فکسنگ کے معاملے پر غور کیا گیا۔ کمیٹی کے اراکین نے وکٹ کیپر کامران اکمل اور فاسٹ باﺅلر رانا نوید الحسن کے میچ فکسنگ میںملوث ہونے کی اطلاعات پر رانا نوید الحسن کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پی سی بی تحقیقات کرائے کہ میڈیا کی خبریں درست ہیں کہ نہیں۔ اگر قومی ٹیم کے کھلاڑی میچ فکسنگ میںملوث ہیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور تاحیات پابندی کے علاوہ ان کی جائیداد اور بنک اکاﺅنٹس منجمد کئے جائیں۔ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ موجودہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں اور ان کے ایک بیان کو غلط رنگ میںلیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ نئے کوچ وقار یونس کو کوچنگ کے لئے 6لاکھ 50ہزار ماہانہ تنخواہ دینے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ پی سی بی کے اکاﺅنٹس میں اس وقت 700 ملین روپے ہیں۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات پر عمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ سکوائش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک سب کمیٹی تشکیل دی گئی اور سکوائش کی کھلاڑی ماریہ طور کو قتل کی دھمکیاں ملنے پر کمیٹی نے تشویش ظاہر کی اور سرحد حکومت کو ماریہ طور کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions