کراچی (نیٹ نیوز) قومی ٹوئنٹی، 20 کرکٹ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد وولوز نے لاہور لائنز 45 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد نے محمد حفیظ کی سنچری کی بدولت 5 وکٹوں پر 211 رنز بنائے۔ علی وقاص نے 54 رنز بنائے۔ جواب میں لاہور کی ٹیم 9 وکٹوں پر 166 رنز بنا سکی۔ سلمان بٹ 59 نمایاں رنز بنائے۔ محمد حفیظ مین آف دی میچ قرار پائے۔
Post New Comment