سعید اجمل نےغیرملکی ٹی وی چینل کو انٹرویومیں ایک نیاپنڈوراباکس کھول دیا
ہے،ایک انٹرویومیں انہوں نےکہا ہے
کہ ایک ایکسیڈنٹ میں ان کا بازوزخمی ہونے کے باعث آئی سی سی نے انہیںتئیس اعشاریہ پانچ ڈگری تک بازو کو خم دینے کی اجازت دے رکھی ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کو انگلش نہیں آتی ہوسکتا ہے کہ یہ بیان دیتے ہوئے ان کی زبان پھسل گئی ہو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پندرہ ڈگری سے زیادہ کسی بھی بالرکو بازو کو خم دینے کی اجازت نہیں دیتا۔ دوسری جانب انگلش ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے سعید اجمل کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ اپنے رولز کے مطابق کھیل کے انعقاد کو یقینی بنائے اور آئی سی سی سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو چیک کرے۔
Post New Comment