لاہور ( سپورٹس رپورٹر+سٹاف رپورٹر) پاکستان نے سا¶تھ ایشین گیمز میں ہینڈ بال کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ فائنل کے دلچسپ مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 37-31 پوائنٹس سے شکست دیگر گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کی اس جیت پر پی ایچ اے کے صدر ڈی آئی بی عابد قادری نے اپنی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے اور قومی ٹیم کی وطن واپسی پر حوصلہ افزائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکواش میں بھی پاکستان نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ٹین میٹر آئیر پیسٹل مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے چاندی اور پچاس میٹر بٹرفلائی سوئمنگ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ پچاس میٹر ویمنز بٹر فلائی سوئمنگ ایونٹ میں پاکستان کی کرن خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ گیارہویں سا¶تھ ایشین گیمز کے ہاکی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دریں اثناء پاکستان کے مزید ایک باکسرنعمت اﷲ سیف گیمز باکسنگ مقابلوںکے سیمی فائنلز مرحلے میں پہنچ گئے جس کے بعد مجموعی طور پر پاکستان کے چھ میں سے 4 باکسرز نے سیمی فائنلز مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ اس سے قبل پہلے روز قومی کپتان محمد وسیم ، نادر بلوچ اور عامر خان سیمی فائنل تک رسائی کا اعزازحاصل کرچکے ہیں۔ ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک ہی دن میں 6گولڈ میڈل حاصل کر کے طلائی تمغوں کی تعداد11کرلی۔ پاکستان نے 18 سلور اور19کانسی کے تمغے حاصل کر کے مجموعی 48 تمغے حاصل کر لئے۔ بھارت 57 گولڈ،28سلور اور 14کانسی کے تمغے لیکر مجموعی 99میڈل لیکر سرفہرست ہے۔
Post New Comment