آسٹریلیا میں بدترین شکست کے بعد....قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی عوام کے غضب سے بچاﺅ کے لےے چھپ کر کراچی کے پرانے ائیرپورٹ سے باہر لایا گیا

ـ 7 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا میں بدترین شکست کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ کھلاڑی میڈیا اور عوام کے غضب سے بچاﺅ کے لےے چھپ کر کراچی کے پرانے ائیرپورٹ سے باہر لایا گیا لیکن میڈیا نے انہیں پھر بھی کیچ کرلیا۔ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20میچ کھیل کر واپس آئی۔ ٹیم منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ ٹیم کوئی چھپ کر نہیں آئی، سکیورٹی والوں کے کہنے پر پرانے ائیرپورٹ سے آئے ہیں۔ شکست کی پوری ذمہ دارلی لیتا ہوں۔ شکست کی اہم وجہ ناقص فیلڈنگ تھی۔ ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا اقبال قاسم کی طرح آپ شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ استعفیٰ نہیں دوں گا۔ رپورٹ مرتب کرکے پی سی بی حکام کو دوں گا۔ نجی ٹی وی کے رپورٹ نے جب شعیب ملک سے بات کرنا چاہی تو انہوں نے اشارہ کیا کہ میڈیا سے بات کرنا منع ہے وہ بس ڈرائیور کو بار بار اشارہ کرتے رہے کہ گاڑی چلاﺅ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions