تہران (اے پی پی) ایران میں سیکٹنگ کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ایران کی ماﺅنٹنگ فیڈریشن کے سربراہ محمد شعاعی نے دارالحکومت تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مشرقی تہران کے سرمائی تفریحی مقام وشمشاک ڈیزن میں اس وقت پیش آیا جب 30 مہم جوﺅں پر مشتمل ایک گروپ پہاڑی سکیٹنگ میں معروف تھا کہ ایک برفانی تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں اور بچ جانے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی کی لاشیں بھی تلاش کر لی گئیں ہیں جن کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔
Post New Comment