اے ایچ ایف یوتھ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم میانمر چلی گئی

ـ 6 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم انڈر 18بوائز اے ایچ ایف یوتھ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے میانمر چلی گئی۔ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض کاشف شاہ انجام دے رہے ہیں۔ ہاف بیک علی حسن فراز کا ہپاٹیٹس ٹیسٹ پازیٹو آنے کی وجہ سے انہیں سکوڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے اب 17 رکنی ٹیم میانمر روانہ ہوئی۔یوتھ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11 تا 22 نومبر میانمر کے شہر یاگون میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، چائنیز تائی پے، سری لنکا اور میانمر جبکہ گروپ بی میں کوریا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور، ازبکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں پہلا میچ 11 نومبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 12 نومبر کو سری لنکا جبکہ 15 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے مد مقابل ہوگی۔ پاکستان ٹیم اپنے پول کا آخری لیگ میچ 18 نومبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ پول میچز کے اختتام پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز جبکہ 22 نومبر کو فائنل میچ کھیلا جائیگا۔ میانمر روانہ ہونے والے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز مظہر عباس اور ناصر علی، فل بیکس فیصل قادر، محمد مشتاق اور محمد علیم، ھاف بیکس میں محمد رضوان، محمد توثیق، کاشف شاہ (کپتان) اور عثمان رفیق، فارورڈز محمد عمیر، ارسلان قادر، محمد جاوید، بلال قادر، خرم شہزاد، دلبر، محمد عدنان اور ایوب علی شامل ہیں۔ جونیئر ہاکی ٹیم کے آفیشلز میں خواجہ جنید چیف کوچ، کامران اشرف اور انجم سعید اسٹنٹ کوچ شامل ہیں۔ انڈر 18 قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں ان کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ نہیں ہے اس کے باجود بھی کھلاڑی سے اچھے نتائج کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions