ہاکی ورلڈ کپ : انگلینڈ نے پاکستان کہ ہرا دیا‘ میچ کے بعد دونوں ٹیموں میں ہاتھا پائی

ـ 5 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

نئی دہلی (نیٹ نیوز) ورلڈکپ ہاکی ٹونامنٹ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی جبکہ ورلڈکپ ہاکی میں پول بی کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے اس ورلڈ کپ کے بڑے مارجن صفر کے مقابلے میں 12 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچ میں قومی ٹیم کی طرف سے ریحان بٹ اور شکیل عباسی نے ایک گول گیا۔ پہلے ہاف تک انگلینڈ کو دو گول کی برتری حاصل تھی۔ انگلینڈ کی طرف ایشلے جیکسن، جیمز ٹنڈل اور جونئی کلارک نے ایک، ایک جبکہ کپتان ہیلری مڈلئین نے 2 گول سکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کے کھلاڑیوں میں گراﺅنڈ میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ دریں اثناءورلڈکپ ہاکی میں پول بی کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے صرف کے مقابلے میں 12 گول سے شکست دی۔ یہ اس ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مارجن سے کامیابی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 16 ویں منٹ میں ڈوئنر نے کیا جس کے بعد گول کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا اور آسٹریلیا نے پہلے ہاف میں 5 اور دوسرے ہاف میں 7 گول اسکور کر ڈالے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈوئنر نے 5 ڈیوائر اور ٹرنر نے 2,2، ایبٹ، کواناکھ اور بوٹورینی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں شکست کے بعد لگاتار دو میچ جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کرلےے ہیں۔ دریں اثناءسپین نے بھارت کو5-2 سے ہرا دیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions