لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلی سےد پےپر ملز لاہور وےٹرنزکرکٹ لےگ مےں دو مےچوں کا فےصلہ ہو گیا۔ پہلے مےچ مےں لاہور ےےلوز نے اےچ بی اےف سی کو8 وکٹوں سے ہرا دےا۔ اےچ بی اےف سی نے پہلے کھےلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔ مےاں پروےز اختر109 اور زبےر مجےد بٹ نے45رنز بنائے۔ تےمےا خالد نے42 رنز دے کر3 وکٹےں حاصل کےں۔ لاہور ےےلوز نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لےا۔ جمشےد علی119 اور پروےز شاہ 82 ناٹ آوٹ رنز بنا کر نماےاں رہے۔ خالد بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جمشےد علی کو مےن آف دی مےچ کا اےوارڈ دےا گےا۔ مےچ مےں امپائرنگ کے فرائض جاوےد اشرف اور ولےد ےعقوب نے ادا کئے۔ دوسرے مےچ مےں لاہور محمڈن نے علی گڑھ سےنئرز کو 9وکٹوں سے شکست دے دی۔ علی گڑھ سےنئرز نے پہلے کھےلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے۔ علی امجد 44، رےحان روف 29 اور محمد عارف 24 رنز بنا کر نماےاں رہے۔ طارق صدےقی نے 4 اور سعےد خان نے 2 وکٹےں حاصل کےں۔ جواب مےں لاہور محمڈن نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لےا۔ رضا بٹ 86 ناٹ آوٹ، سےف اﷲ 70 ناٹ آوٹ اور خواجہ ندےم احمد 25 رنز بنا کر نماےاں رہے۔ رضا بٹ کو مےن آف دی مےچ کا اےوارڈ دےا گےا۔ محمد کلےم اور عرفان دلشاد نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئےے۔
Post New Comment