لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنک الفلاح نیشنل پولو چیمپئن شپ فار قائداعظم گولڈ کپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کالونی شوگر کی ٹیم نے الخان/ ٹیمور کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11-10 سے مات دی۔ دوسرے میچ میں حتف کی ٹیم نے پاکستان ائرفورس کو 16 کے مقابلے 10 گول سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں گارڈ رائس/ نیو ایج نے ہلٹل/ ڈیمانڈ کے خلاف 10 کے مقابلے میں 12 گول سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے میچ میں ٹیک حُر/ آرمی کی ٹیم کو ایچ ایس بی سی بنک کے ہاتھوں 7-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Post New Comment