تازہ ترین:

پہلا ٹیسٹ : پاکستانی بائولروں کی شاندار کارکردگی ‘ سری لنکا کی ٹیم 292 رنز بنا کر آئوٹ

ـ 5 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

گال (مانیٹرنگ نیوز) گال ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے سری لنکا کے سکور 292 رنز کے جواب میں دو وکٹوں پر پندرہ رنز بنا لیے‘ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کو صرف 21 رنز کے مجموعے پر ابتدائی دو بیٹسمینوں کی وکٹوں سے محروم ہونا پڑا۔ وارنپورا دو اور کپتان سنگا کارانو رنز بنا کر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بائولر محمد عامر کا شکار بنے۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 96 رنز کے ٹوٹل پر گری جسے وردھنے 30 رنز بنا کر عبدالرئوف کی بال پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔ سمار ویرا نے اوپنر پر اناوتانا کے ساتھ مل کر ٹیم کے مجموعہ کو 139 رنز تک پہنچا دیا۔ کھانے کے وقفے کے بعد عبدالرئوف نے 72 رنز بنانے والے پرانا وتانا کو مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرادیا۔ اس موقع پر کپتان یونس خان نے 21 رنز کے انفرادی سکور پر سماریویرا کی اننگز خاتمہ بھی کردیا۔ چائے کے وقفے کے بعد محمد عامر نے ایک بار پھر سری لنکن کے مشکلات پیدا کرتے ہوئے ان فام بیٹسمین دلشان کو 28 رنز کے انفرادی سکور پر چلتا کردیا۔ اینجلومیتھیورز نے کلاسیکرا کے ساتھ مل کر ٹیم کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی مگر 241 رنز کے ٹوٹل پر میتھیوز 41 رنز بنا کر گل کی بال پر آئوٹ ہو گئے۔ سری لنکا کی 8ویں وکٹ 271 رنز پر گری کلاسیکر 38 رنز کی اننگز کھیل کر یونس خان کی بال پر اکمل کے ہاتھوں آئوٹ ہو گئے۔ میزبان ٹیم کے آخری دو بیٹسمین تشار اور مینڈس سعید اجمل کا شکار بنے یوں سری لنکا کی پوری ٹٰم 292 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ جواب میں قومی قومی ٹیم بھی اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ اوپنرز سلمان بٹ دو اور خرم منظور صفدر کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں پر پندرہ رنز بنا رکھے تھے۔ کپتان یونس خان سات اور ناٹ واچ مین عبدالرئوف بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔ تشار اور کلاسیکرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions