لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءنے کہا ہے کہ 2011ءکا ٹارگٹ ملک میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی ہے اس کے لئے مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گراس روٹ لیول پر ہاکی کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ نیا ٹیلنٹ ابھر کو سامنے آئے۔ قاسم ضیاءنے کہا کہ کسی سینئر کھلاڑی کو نہیں نکالا جائے گا یہ کام سلیکشن کمیٹی کا ہے کہ کوئی کھلاڑی جب تک فٹ اور پرفارم کر سکتا ہے انہیں ہرگز نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ سینئر اور جونیئر ٹیموں کی مینجمنٹ کا اعلان رواں ماہ کے آخر تک کر دیا جائے گا جبکہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
Post New Comment