قائمہ کمیٹی کی اعجاز بٹ، وسیم باری، یاور سعید اور انتخاب عالم کو برطرف کرنے کی متفقہ قرار داد

ـ 5 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد(ریڈیو نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل، کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ میں تبدیلی کے لئے صدر زرداری سے ملاقات کریگی۔ دوسری جانب سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کی اجلاس میں عدم شرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں 15 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین جمشید دستی نے اعجاز بٹ وسیم باری یاور سعید اور انتخاب عالم کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کردہ قرار داد میں کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ کیا گیا تو آئندہ اجلاس طلب نہیں کرینگے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں ہونے والے ٹیسٹ میں کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ضرور ہوئی ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔ انہوں نے بورڈ کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کی مخالفت کی ہے۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے سکواش فیڈریشن کو ہدایت کی کہ وہ وزارت کھیل سے مل کر کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرے۔ دریں اثناءاعجاز بٹ نے کہا کہ وہ مستعفی نہیں ہونگے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions