ساﺅتھ ایشین گیمز: پاکستان نے 10 میٹر شوٹنگ میں سلور میڈل جیت لیا

ـ 5 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ساﺅتھ ایشین گیمز کے شوٹنگ کے مقابلے میں پاکستان نے مہوش، عذرا اور تزین اختر کی بدولت سلور میڈل حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم نے 10 میٹر ٹیم ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انڈر 21 کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو سیمی فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ قومی ویمنز فٹ بال ٹیم کو سری لنکا کے خلاف واک اوو مل گیا۔ جبکہ والی بال کے فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 3-1 ہٹ سے شکست ہوئی۔ دریں اثناءقومی وائٹ ہاکی ٹیم اپنا چوتھا میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 29 ہوگئی۔ بھارت 55 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions