تازہ ترین:

دوسرا ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

ـ 4 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لندن (اے این این) دوسرا ٹونٹی 20 ورلڈکپ سخت ترین سیکورٹی انتظامات میں رنگا رنگ افتتاحی نقریب کے ساتھ کل (جمعہ کو) انگلینڈ میں شروع ہو گا۔ میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 7 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس ایونٹ میں شرکت کرنے والی 12 ٹیموں جن میں دفاعی چیمپئن بھارت کے علاوہ پاکستان‘ آسٹریلیا‘ جنوبی افریقہ‘ میزبان انگلینڈ‘ سری لنکا‘ نیوزی لینڈ‘ ویسٹ انڈیز‘ بنگلہ دیش‘ آئرلینڈ‘ ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور آئر لینڈ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ اور نیدر لینڈ‘ گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی، نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 5 جون کو میزبان انگلینڈ اور نیدرلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ گی۔ ہر گروپ میں سے دو دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی سیمی فائنل مرحلہ 18 جون سے شروع ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی بیشتر ٹیموں کے کپتانوں نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ اپنے نام کرنے کے دعوے کئے ہیں۔ ورلڈکپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی صلاحتیوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے ورلڈکپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions