لندن (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے 21 سیڈروس کی ویرا زونا ریوا کو 66 منٹ میں روند کر چوتھی مرتبہ ومبلڈن اور 13 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا ہے کوئی سیٹ ہارے بغیر فائنل میں پہنچنے والی امریکی سٹار نے 6-2,6-3 سے کامیابی اپنے نام کی اپنا پہلا گرینڈ سلام کھیلنے والی زوناریوا بے بس نظر آئیں اور سنگل بریک پوائنٹ تک حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ سرینا اس سے قبل 2003,2002 اور 2009 ءومبلڈن سنگلز ٹائٹل جیت چکی ہیں ولیمز سسٹرز کو گزشتہ 11 سال میں سے 9 سال ومبلڈن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے ویرازونا ایوا اور سرینا کے درمیان اب تک چھ میچز کھیلے گئے جس میں روسی سٹار صرف ایک مرتبہ 3 سال قبل کامیاب رہیں گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں زوناریوا نے پہلا بریک پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے 3-3 سے سکور برابر کیا تاہم سرینا نے عمدہ بیک ہینڈ‘ فورہینڈ اور ڈراپ شاٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 36 منٹ میں پہلا سیٹ جیت لیا زوناریوا دوسرے سیٹ میں ڈبل فالٹ کرنے کے بعد 4-1 کے خسارے میں چلی گئیں سرینا کی سروس انتہائی شاندار رہی میچ کے بعد زوناریوا نے کہا کہ وہ شکست پر مایوس ہیں وہ آج اپنا بہترین کھیل پیش نہ کر سکیں سرینا نے انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا وہ بہت عمدہ کھیل رہی تھیں۔
Post New Comment