ٹیسٹ کرکٹ کا فارمیٹ تبدیل کرنے سے کھیل کو نقصان پہنچے گا : جاوید میاں داد

ـ 3 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

کراچی (پی پی آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ٹیسٹ میچز کے فارمیٹ کو تبدیل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے آئی سی سی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلے سے کرکٹ کا کھیل تباہی سے دوچار ہو گا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ میچز کو پانچ کے بجائے چار دن میں کرانے پر غور کر رہی ہے اور اس سلسلے میں آئی سی سی کے صدر ڈیوڈ مورگن بھی تائید میں بیان دے چکے ہیں ۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز کا فارمیٹ تبدیل کرنے سے کرکٹ کو سخت نقصان پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ٹیسٹ میچز کو چار دن میں اورمصنوعی روشنیوں میںرنگین گیندوں کے ساتھ منعقد کرانے سے کھیل کو بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ میانداد نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیسٹ میچز اپنے روائتی انداز میں ہی منعقد کرائے جائیں ۔ سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹونٹی20کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود کھلاڑیوں کی بڑی تعداد یہی چاہتی ہے کہ ٹیسٹ میچز اصل فارمیٹ کے ساتھ ہی منعقد کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹونٹی20میچز تفریح اور پیسہ اکھٹا کرنے کا اچھا طریقہ ہیں تاہم اس کے ساتھ ٹیسٹ کا فارمیٹ تبدیل کرنے سے کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا ہے ۔ انہوں نے آئی سی سی پر زور دے کر کہا کہ بجائے چار دن کے میچز کرنے کے ٹیسٹ اور ون ڈے طرز کو بچانے کے لئے کوششیں کرنی چاہئے ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions