تازہ ترین:

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں میں پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

ـ 3 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

کولمبو(آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل (ہفتہ کو) شروع ہوگا۔ لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے تقریبا چار ماہ بعد دونوں ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ گالے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اضافی سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ جس میں فوج کی مدد بھی طلب کی گئی ہے۔ قومی ٹیم کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ انہیں سیکورٹی کا کوئی خدشہ نہیں ہے بلکہ انہیں اس بات کی تشویش ہے کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کتنا جلدی ٹیسٹ میچ سے ہم آہنگ ہوگی۔ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ سخت حریف سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کیلئے ہمارے لئے بنیادی چیز سری لنکا میں گرم ترین موسم اور ٹیسٹ میچ کرکٹ میں ایڈجسٹ ہوناہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹ مختلف نوعیت کا کھیل ہے۔ ہم ماضی کی طرف جانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ مختصر کھیل ہے پاکستان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست ہے 2000ء اور2006ء کی سیریز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دیگر دو سیریز برابر گئی تھیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم بھی جس کے پاس عالمی ریکارڈ یافتہ سیریز مرلی دھرن بھی موجود ہیں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہوم سیریز میں تقریباً ناقابل شکست رہی ہے۔ سری لنکا نے ہوم سیریز میں تیرہ ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی ٗ چار ڈرا کھیلے اور صرف دو میں اسے شکست ہوئی۔ ان میں سے ایک میچ 2000ء میں سری لنکا پاکستان سے ہارا تھا۔ اس کے برعکس پاکستانی ٹیم دسمبر 2007ء میں بھارت کے خلاف دوٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد سے بیرون ملک ٹیسٹ میچز کھیلنے کے تجربے سے محروم ہے۔ تاہم قومی ٹیم میں محمد یوسف اور عبدالرزاق کی واپسی سے ٹیم کا مورال بلند ہے۔ سری لنکا کے کپتا ن کمارا سنگاکارا پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم لاہورواقعہ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کو ذہن سے نکال کر پاکستان کے مقابلے کیلئے تیار رہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions