ایشین یوتھ گیمز : چین 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

ـ 3 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

سنگاپور (نیٹ نیوز) سنگاپور میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں چین چھ گولڈ میڈلز کے ساتھ سہر فہرست ہے جنوبی کوریا کی دوسری اور جاپان کی تیسری پوزیشن ہے ایونٹ کے دوسرے دن کھیلے گئے فٹبال میچ میں چین نے سنگاپور کو تین صفر سے شکست دی فاتم ٹیم کے یان پینگ نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی گرلز پول والٹ میں چین کی ژوہوئیگن نے گولڈ میڈل جیت لیا انہوں نے تیا اعشاریہ سات پانچ میٹر کی چھلائی لگائی خواتین کی ٹرپل جمپ میں شمالی کوریا کی کم جونگ نے گولڈ میڈل جیت لیا ایونٹ میں چین چھ طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ اس کے مجموعوی تمغوں کی تعداد آٹھ ہے جنوبی کوریا اور جاپان نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا ہے لیکن چاندی کے تمغوں کی بنیاد پر کوریا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر ہے۔ دریں اثناء سنگاپور میں جاری ایشین یوتھ گیمز کے ٹیبل ٹینس میں مکسڈ ٹیم ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشین یوتھ گیمز میں جاری ایونٹ میں چودہ سے سترہ سال کی عمر تک کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کا مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ میں کوریا، تھائی لینڈ اور چین سے مقابلہ تھا اور قومی ٹیم کو تینوں میچز میں اسٹریٹ گیمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم میں عریبہ علی، طابش خورشید اور انس سید پر مشتمل تھی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions