میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم دوسرے ٹی ٹونٹی میں پہلے میچ جیسی کارکردگی نہ دہرا سکی اور پوری ٹیم آخری اوور میں ایک سو اکتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ فنچ نے چھتیس اور میتھیو ویڈ نے بتیس رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شرما اور کمار دو، دو وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے ایک سو بتیس رنز کا ہدف دو گیندیں قبل ہی باآسانی دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ گوتم گمبھیر نے ناقابل شکست چھپن اور کوہلی اکتیس رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہوگ اور مارش نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہےکہ کینگروز ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پہلا ٹی ٹونٹی بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔
Post New Comment