لاہور (اے ایف پی) وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا میں آخری ون ڈے کے موقع پر پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر آسٹریلین تماشائی کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلین حکام نے قومی کرکٹرز کی سکیورٹی کیلئے بہتر انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کو سکیورٹی کے انتظامات بہتر کرکے گراونڈز کے گرد بیریئر لگانے چاہئیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم باری کا کہنا ہے کہ معاملے پر ہمیں سخت تشویش ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے اس حوالے سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے ہمیں رپورٹ کرتا رہے گا۔
Post New Comment