کراچی (سپورٹس رپورٹر) سیف گیمز کے فٹبال مقابلوں میں پاکستانی ٹیم سنبھل نہ سکی اور لیگ کے آخری مقابلے میں بھی روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 5-1 گول کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ یہ بی گروپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری شکست ہے۔ پہلے میچ میں سری لنکا اور دوسرے میچ میں پاکستان کو افغانستان نے شکست دی تھی چٹاگانگ کے ایم اے عزیز اسٹیڈیم میںکھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کی ڈیفنس لائن کو بھارتی اسٹرائیکر نے تہس نہس کردیا اور کھیل کے آخری 10 منٹوں میں تین گول کرکے پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ کھیل کا آغاز دونوں ٹیموں نے محتاط انداز میں کیا اور پاکستان کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں رضوان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ مگر فوراً بعد بھارتی ٹیم سنبھل گئی اور کھیل کے 80 ویں منٹ تک بھارت نے دو گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور کھیل کے آخری 10 منٹوں میں بھارتی اسٹرائیکرز نے مزید تین گول کرکے 5-1 گول کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
Post New Comment