وینکوور (نیٹ نیوز) وینکوور میں 17روز تک جاری رہنے و الے ونٹر اولمپکس اختتام پذیر ہو گئے۔ اختتامی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ایونٹ میں پاکستان نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے محمد عباس نے اس کی مقابلوں میں حصہ لیا۔ ایونٹ میں میزبان کینیڈا نے سب سے زیادہ میڈلز حاصل کئے۔ ایونٹ میں جرمنی اور امریکہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 82 ممالک کے2600 ایتھلیٹس نے15کھیلوں کے86 ایونٹس میں حصہ لیا۔ کینیڈا 14 طلائی تمغوں کے ساتھ میڈلز کی دوڑ میں باری لے گیا۔ جرمنی نے 10 اور امریکہ نے 9 گولڈ میڈل حاصل کئے۔ مجموعی طور پر 37 تمغوں کے ساتھ امریکہ پہلے نمبر پر آیا۔
Post New Comment