جوہانسبرگ (اے پی پی) سری لنکا انڈر 19 نے تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ انڈر 19 کو 148 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر 5 پوائنٹس حاصل کر لئے۔ سری لنکا کی جیت میں رمیش بدیکا نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے 139رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے۔ سری لنکا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 283 رنز بنائے۔ رومیش بدیکا 139، اکشوفرنینڈو 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کرک ورنرز نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جنوبی افریقہ انڈر 19 کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 135 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گی۔ سری لنکا کی طرف سے راجاپکسا نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ رومیش بدیکا کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہتر کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Post New Comment