ساﺅتھ ایشین گیمز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ : پاکستان انڈر 21 ٹیم نے مالدیپ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

ـ 2 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

ڈھاکہ (سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر21 کرکٹ ٹیم نے ساﺅتھ ایشین گیمز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مالدیپ کویکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز شہربنگال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مالدیپ کے کپتان احمدحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے ۔ ہشام ابراہیم 27 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی طرف سے کامران حسین سب سے کامیاب باولر رہے ۔ انہوں نے 25 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جنید خان اور احسان جمیل نے ایک ‘ ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں پاکستان انڈر 21 کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ علی وقاص 43 اور عمر امین 38 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) بدھ کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions