غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے سے پی سی بی کو 4 ارب سے زائد کا خسارہ

ـ 2 دسمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سیکورٹی خدشات کے باعث ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا انعقاد نہ ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب تک 4 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہو چکا ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد ممکن نہ ہونے سے اکیاون اعشاریہ بائیس ملین ڈالرز کا پی سی بی کو اب تک نقصان ہوچکا ہے۔ پی سی بی کو بڑا نقصان 47.22 ملین ڈالرزکا بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے سے ہوا ہے۔ جس میں ٹی وی رائٹس کی مد میں ملنے والے37.22 ملین ڈالرز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2008ء اور ورلڈکپ 2011ء کی میزبانی چھن جانے سے دو ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ نیوٹرل ویونیوز پر ہوم سیریز کے انعقاد سے بھی بورڈ کو بھاری مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ جس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions