ٹاؤنٹین میں پریکٹس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار دنوں سے ٹیم کے کھلاڑی سپاٹ فکسنگ الزامات کی وجہ سے سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، تاہم ان کی ٹیم تمام الزامات کو پیچھے چھوڑ کر ساری توجہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز پر مرکوز رکھے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اور کوچ وقار یونس مل کر اس مشکل وقت میں ٹیم کا مورال بلند رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی سارے الزامات کا جواب میدان میں اپنی بہترین کارکردگی سے دیں گے۔ پاکستانی ٹیم پریکٹس میچ میں کل سومر سیٹ کاؤنٹی کے مدمقابل ہو گی، جس کے بعد پانچ ستمبر کو دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کارڈیف میں کھیلا جائے گا
Post New Comment