آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ اور پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں حالیہ میچ فکسنگ سیکنڈل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ اور اس واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ادھر پاکستانی ہائی کمیشن میں اعجاز بٹ تنازعے میں ملوث تین کھلاڑیوں محمد عامر، محمدآصف اور سلمان بٹ سے بھی ملاقات کریں گے، اور کھلاڑیوں سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرواجد شمس الحسن نےسلمان بٹ ، محمد عامر اور محمد آصف کے مقدمے کی پیروی کے لئے ایک خاتون وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ خاتون وکیل الزبتھ ٹیلر کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کل واحد سائیڈ میچ میں سومرسیٹ کاؤنٹی کے مدمقابل ہورہی ہے۔
Post New Comment